اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

سیمی فائنل کون جیتے گا؟ سابق کھلاڑیوں کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اینڈی فلاور اور ٹام موڈی نے T20 ورلڈ کپ سیمی فائنل کے فاتح کی پیش گوئی کر دی۔

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں T20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج گیانا میں آمنے سامنے ہوں گی اور جو بھی جیتے گا اس کا مقابلہ 29 جون کو بارباڈوس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

سابق کرکٹرز اینڈی فلاور اور ٹام موڈی نے T20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح کی پیش گوئی کی ہے۔

- Advertisement -

کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ ہندوستان کی ٹیم میں دو ایسے کھلاڑی ہیں جو اپوزیشن کے لیے خطرہ ہیں اور حالات ان کے مطابق ہیں اس لیے وہ جیتیں گے، ان میں ایک کلدیپ یادیو اور دوسرا بمراہ شامل ہیں۔

موڈی نے فلاور سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہندوستان کے پاس متوازن ٹیم ہے جو اس بار انگلینڈ کے خلاف جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ بھی کہ حالات ٹیم کے موافق ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کو ایک ایسی ٹیم ملی ہے جو گیانا کے حالات کے لیے بالکل متوازن ہے۔

اس سے قبل ویوین رچرڈز نے ویسٹ انڈیز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی پسندیدہ ٹیم کا نام بتا دیا۔

کرکٹ لیجنڈ ویوین رچرڈز نے T20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ہندوستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا۔

انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ اگر ویسٹ انڈیز شکست کھاتا ہے تو وہ فتح حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی ٹیم کا ساتھ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں