انگلینڈ کے نوجوان اسپنر ریحان احمد کا جادو چل گیا، گھومتی گیندوں سے بلے باز چکرا گئے۔
انگلینڈ نے ہفتہ کو ٹرینٹ برج میں دوسرے ون ڈے میں آئرلینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر 334 رنز بنانے کے بعد مہمان ٹیم کو 286 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
دائیں ہاتھ کے اسپنر ریحان احمد نے بلے باز کو اسپن جال پھنسایا۔ مڈل آرڈر میں 54 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر آئرلینڈ کا کام تمام کر دیا۔
انگلینڈ نے اپنے 50 اوورز میں رنز کا ڈھیر لگا دیا جس میں اوپنر ول جیکس نے سب سے زیادہ 94 رنز بنائے وہ اپنی سنچری تک پہنچنے کے لیے چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔ سیم ہین نے 89 رنز کی باری کھیلی۔
https://x.com/IndianThatsIt/status/1705624507904623089?s=20
آئرلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز مثبت انداز میں کپتان پال سٹرلنگ اور اینڈی بالبرنی کے ساتھ ابتدائی چار اوورز میں 46 رنز کے ساتھ کیا۔
تاہم پہلی وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور یکے بعد دیگر کھلاڑی پویلین لوٹتے گئے۔ آئرلینڈ کے ٹاپ سکورر جارج ڈوکریل (43) رنز پر ریحان احمد کا شکار بنے۔ جوشوا لٹل (29) اور کریگ ینگ (40 ناٹ آؤٹ) نے آخری وکٹ کے لیے 55 رنز بنائے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا اور تیسرا میچ منگل کو برسٹل میں کھیلا جا رہا تھا۔