تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

دورہ انگلینڈ: نیوزی لینڈ پر کورونا کا حملہ

دورہ انگلینڈ پر موجود نیوزی لینڈ اسکواڈ پر کورونا نے حملہ کر دیا، کورونا ٹیسٹ مثبت ارکان پر اسکواڈ کے متاثرہ ارکان کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس، سیمر بلیئر ٹکنر اور بولنگ کوچ شین جرگینسن کے ہوؤ شہر میں ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے ہیں۔ متاثرہ ارکان کو پانچ روز کے لیے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

دونوں مالک کے کرکٹ سربراہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود سسیکس کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ جارہی رہے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے مستقبل کپتان کین ولیمسن نجی مصروفیات کے باعث دورے پر ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں۔

Comments