جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

’مجھے پاکستانیوں نے عالمی شہرت دلائی‘ ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے اداکار کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان نے ’ارطغرل غازی‘ کی عالمی شہرت کا سہرا پاکستانیوں کے سر سجا دیا۔

ترکی کے تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی کو 2020 میں نشر کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس ڈرامے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگین آلتان نے حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی متقبولیت سے متلعق گفتگو کی۔

- Advertisement -

انگین آلتان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل پر ناظرین نے خاص توجہ دی لیکن اس ڈرامے کو  ترکیے اور دنیا بھر کے شائقین کے برعکس  پاکستانی شائقین کی جانب سے سب سے زیادہ محبت ملی۔

ترک ڈراما ’ارطغرل غازی‘ دنیا بھر میں کیوں سپرہٹ ہوا؟ حیران کن وجہ

انگین آلتان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان میں بے حد مقبول رہی، اس کردار کو پاکستانی عوام نے بے حد پسند کیا، دنیا بھر کے ناظرین ایک دوسرے سے مماثل ہو سکتے  ہیں لیکن پاکستان میں یہ پسند ایک منفرد قسم کی ہے۔

ترک اداکار نے ارطغرل غاز ی کے کردار سے اپنی ذاتی زندگی پر پڑنے والے ا ثر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کردار نے مجھے  تبدیل کرنے کے بجائے خاصا متاثر کیا، اگرچہ میرے لیے ہر کردار اہم ہے لیکن ارطغرل ڈرامہ خاص تھا کیونکہ اس نے سیریل کے باعث میں نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔

واضح رہے کہ ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ہے، جب کہ ڈرامے کی کہانی مسلمانوں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے مسلم اسکالر اور اسلامی فقہ کے کردار پر زور دیتی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’ارتغرل غازی‘ کو ترکش سمیت متعدد زبانوں میں ڈب کر کے مختلف ممالک میں نشر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں