جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

انجینئیرنگ یونیورسٹی لاہور کے اسٹیڈیم کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انجینئیرنگ یونیورسٹی لاہور کے اسٹیڈیم کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انجنئیر نگ یونیورسٹی میں معروف مذ ہبی سکالر جنید جمشید کی یاد میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں جنید جمشید کی فیملی کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بھی شرکت کی ۔

تقریب میں یو ای ٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی گراونڈ کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کیا گیا، اس موقع پر جنید جمشید کے بھائی اور بیٹوں نے یو ای ٹی کے وائس چانسلر اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا ۔

- Advertisement -

جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ جنید کی جدوجہد اللہ کو راضی کرنے کیلئے تھی ۔

انکے بیٹوں کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے والد کے کام کو آگے لے کر چلے گے اور دعوت و تبلیغ کا کام کریں گے۔

اس موقع پر خواجہ سلمان رافیق کا کہنا تھا کہ جنید جمشید ان کے بہت اچھے دوست اور کلاس فیلو تھے اور ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں