لاہور : پاکستان انجینئرنگ کونسل نے یو ای ٹی کے سب کیمپسز کو غیر معیاری قرار دیکر طلبا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل نے یو ای ٹی کے سب کیمپسز کو غیر معیاری قرار دینے سے متعلق اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردیں۔
پی ای سی کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی کا نارووال کیمپس جدید معیار کا نہیں اور نارووال کیمپس میں جدید لیبارٹی کا بھی کوئی وجود نہیں، جس کے باعث طلبا کو لیب لینے کےلیے لاہور آنا پڑتا ہے۔
یو ای ٹی نارووال کیمپس میں اساتذہ کی مطلوبہ تعداد بھی نہیں ہے۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نارووال کیمپس کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا، جس کے باعث نارووال کیمپس کے نئے سیشن کے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔
پی ای سی کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی فیصل آباد کیمپس میں بھی سہولتوں کا فقدان ہے، جس کے باعث یو ای ٹی فیصل آباد کیمپس میں طلبا کی تعداد میں اضافے کی اجازت نہیں دی۔
پاکستان انجیئرنگ کونسل کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور نشاندہی کے باوجود سہولیات کی فراہمی میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔
پی ای سی ذرائع کا کہنا ہے کہ وی سی یو ای ٹی کو یاد دہانی کرائی گئی مگر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔