تازہ ترین

انجینئر دوستوں نے نوکری چھوڑ کر ’بریانی‘ کا ٹھیلا لگا لیا

کچھ لوگ اپنی نوکری سے خوش نہیں ہوتے اور ان میں کچھ نیا کرنے کی جستجو ہوتی ہے جس کے لیے وہ ایسا بھی کرلیتے ہیں جس کی دوسرے لوگ توقع بھی نہیں کررہے ہوتے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست ہریانیہ میں پیش آیا جہاں دو انجینئرز دوستوں نے کم تنخواہ اور ملازمت سے ناخوش ہونے کے باعث بریانی کا ٹھیلا لگا لیا۔

روہت اور سچن نے مشترکہ طور پر سبزی کی بریانی کا کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ دونوں 9 سے 5 کی ملازمت سے خوش نہیں تھے۔

دونوں انجینئرز گزشتہ 5 سالوں سے یہ کاروبار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار اچھی آمدنی دیتا ہے۔

روہت اور سچن نے اپنے اسٹال کا نام ’انجینئرز ویج بریانی‘ رکھا ہے، روہت پولی ٹکنیک کا طالب علم ہے جبکہ سچن نے بی ٹیک کیا ہے۔

Haryana Engineers Quit Job & Open Biryani Stall, Claim They Are Happier & Earn More | Watch

دونوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے نوکری چھوڑ کر بریانی کے ٹھیلے سے زیادہ پیسے کمانے شروع کردیے ہیں اوہ اپنے اس کاروبار سے خوش بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت اور سچن نے اپنی بریانی کی قیمت 50 سے 70 روپے رکھی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گاہک ان کی بریانی کو پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اچھا نفع حاصل ہوتا ہے۔ پڑھے لکھے لوگ اور خصوصی طور پر انجینئرز لوگ ہماری بریانی کی تشہیر کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انجینئر دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ہے کہ بریانی کے کاروبار کو دیگر علاقوں میں بھی بڑھایا جائے۔

Comments

- Advertisement -