لارڈز : لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا دن لیگ اسپنر یاسر شاہ کے نام رہا انگلش ٹیم پاکستان کے 339 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم م7 وکٹوں کے نقصان پر 272 بناسکی۔
پاکستام کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیے گئے 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 272 کے مجموعی رنز پر پولین لوٹ گئی یوں پاکستان کو 67 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
تیسرے دن کے آغاز پر انگلینڈ اپنے مجموعی اسکور میں محض 19 رنز کا ہی اضافہ کر پائی اور پوری ٹیم 272 کے اسکور پر پویلین واپس لوٹ آئی۔
انگلینڈ کی پہلی اننگ کا احوال
انگلینڈ کی پہلی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا 8 رنز کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز صرف 6رنز بناکر راحت علی کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے تھے۔
اس کے بعد جو روٹ میدان میں اترے، کپتان السٹر کک اور جوروٹ نے اننگز کو آگے بڑھایا، پاکستانی پلیئرز کی جانب سے دو آسان کیچ ڈراپ کئے جانے کے باعث السٹر کک نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
دو مرتبہ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد عامر نے برطانوی کپتان کک کو کلین بولڈ کر کے ڈریسنگ روم پہنچایا ،انگلش کپتان نے 81 رنزبنائے ٹیسٹ میچوں میں یہ ان کی 49 ویں نصف سنچری ہے
End of England’s 1st innings, all out for 272. With a dazzling bowling show, Pakistan got lead of 67 runs. #ENGvPAK pic.twitter.com/KkbSzgZuS1
— PCB Official (@TheRealPCB) July 16, 2016
End of England’s 1st innings, all out for 272. With a dazzling bowling show, Pakistan got lead of 67 runs. #ENGvPAK pic.twitter.com/KkbSzgZuS1 — PCB Official (@TheRealPCB) July 16, 2016
اسپینریاسر شاہ نے بیرسٹو کو 29 رنز پر کلین بولڈ کردیا اسی طرح معین علی کو بھی یاسر شاہ نے ہی پویلین راہ دکھائی،یوں یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، 20 سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب لاڈز کرکٹ گرائونڈ پر کسی بھی لیگ اسپنر نے 6 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ محمد عامر،وہاب ریاض اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے اور ایک برطانوی کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
نوجوان اسپینر یاسر شاہ نے پہلی اننگ میں چھ وکٹیں لینے پر بہت مسرور نظر آرہے ہیں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنی کارکردگی کو ٹیم افورٹ قرار دیا۔