منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کو 380 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کو 380 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث موجودہ حالات میں کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے مستقبل میں بورڈ کوبھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ دی ہنڈرڈ کا افتتاحی ایڈیشن ملتوی ہونے سے بورڈ کو شدید مالی دھچکالگا ہے ۔

دی ہنڈرڈ سیریز میچز کے فروخت کئے جانے والے 170,000 ٹکٹوں سے بورڈ کو 11ملین پاؤنڈز کا منافع ہونا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی ابھی کنفرم نہیں ہیں لیکن ہماری کوشش یہی ہوگی کہ شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے میچز کرائے جائیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مالی نقصان کو کم کرنے کے لئے کوشش یہی ہو گی کہ موسم گرما میں زیادہ ٹیسٹ میچ منعقد کروائے جائیں جس سے عوام کو اچھی کرکٹ بھی دیکھنے کو ملے۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں