جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

انگلینڈ کا بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر گس اٹکنسن انجری کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 جون سے کھیلا جائے گا۔

بین اسٹوکس بھارت کے خلاف انگلش ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شعیب بشیر، برائیڈن کارس، ہیری بروک، جیکب بیتھل اسکواڈ میں شامل ہیں، سیم کک، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، جو روٹ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

جیمی اسمتھ، جوش ٹنگ اور کرس ووکس بھی 14 رکنی اسکواڈ میں موجود ہیں۔

انگلینڈ اور بھارت کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 20 جون کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جولائی تک برمنگھم میں شیڈول ہے اور جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیمیں 10 سے 14 جولائی تک لارڈز میں مدمقابل آئیں گی۔

اولڈ ٹریفورڈ میں چوتھا ٹیسٹ شیڈول ہے جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 31 جولائی سے 4 اگست تک اوول میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں