جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ای سی بی کے مطابق آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی انجری کے بعد واپسی ہوئی ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ہیری بروکس، بین ڈکٹ، زیک کرالی، جیمی اسمتھ، اولی پاپ، جوروٹ، جوش ہل، کرس ووکس، ریحان احمد، شعیب بشیر،گس اٹکنسن، جیک لیچ، اولی اسٹون ، جارڈن کاکس، برائیڈن کارس اسکواڈ میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

May be a graphic of text that says "ENGLAND MEN'S TEST SQUAD BEN STOKES (C) DURHAM REHAN AHMED LEICESTERSHIRE JOSHHULL JOSH HULL LEICESTERSHIRE GUS ATKINSON SURREY JACK LEACH SOMERSET OLLIE POPE SURREY SHOAIB BASHIR SOMERSET HARRY BROOK YORKSHIRE MATTHEW POTTS DURHAM JOE ROOT YORKSHIRE BRYDON CARSE DURHAM JORDAN COX ESSEX JAMIE SMITH SURREY ZAK CRAWLEY KENT OLLY STONE NOTTINGHAMSHIRE BEN DUCKETT NOTTINGHAMSHIRE CHRIS WOAKES WARWICKSHIRE နြိာ််မှမမြာမြာ်မြ် ኢጆትኝ WE ARE 五 ENGL ENGLAND AND 생구장 CRICKET"

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ 7 سے 28 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 سائیکل کا حصہ ہے۔ گزشتہ ہفتے سیریز کی یو اے ای منتقلی کے حوالے سے خبریں میڈیا میں سامنے آئیں تاہم پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے واضح کر دیا ہے کہ سیریز پاکستان میں ہی ہو گی۔

گزشتہ دنوں قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے واضح کر دیا کہ پاک انگلینڈ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ممکنہ طور پر ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی اس حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان، دوسرا میچ 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی اور 24 سے 28 اکتوبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

تاہم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول میچ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کام کی وجہ سے پنڈی اسٹیڈیم منتقل ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ایک ٹیسٹ میچ بھی کراچی سے پنڈی منتقل کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter