جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

انگلش اسٹنٹ کوچ نے ملتان ٹیسٹ کی پچ سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ مارکس ٹریسکوٹک کا کہنا ہے کہ کل ہم جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق انگلش کھلاڑی مارکس ٹریسکوٹک نے کہا کہ ملتان کی پچ پہلے سے بہتر ہوئی ہے، یہاں گیند اسپن اور ریورس سوئنگ ہورہی ہے۔

مارکس ٹریسکوٹک نے کہا کہ اب صورتحال ففٹی ففٹی ہوچکی ہے،ہمارا پلان یہی ہے کہ ہم میدان میں جیت کےلیے اتریں گے اور چھ وکٹیں حاصل کرلیں گے۔

انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ نے ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اینڈرسن ینگ پیلئرزکے لیے انسپریشن ہیں وہ اس عمر میں بھی بہترین فارم میں ہے اور اپنی سو فیصد کارکردگی دکھا رہا ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں مارکس ٹریسکوٹک کا کہنا تھا کہ آج کی کنڈیشن تھوڑی مختلف تھی، وکٹ لینا مشکل ہوئی، بالرزکو مختلف پلان کےساتھ آنا پڑا، اس کنڈیشن میں10اور20وکٹیں لیناآسان نہیں ہوتا۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملتان ٹیسٹ ففٹی ففٹی نظرآرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیشن میں میچ کی صورتحال بدل رہا ہے یہ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے، امام آؤٹ نہیں ہوتا تو معاملہ ففٹی ففٹی نہیں ہوتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں