لندن: پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے بیٹسمین ایلیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق کرونا وائرس ٹیسٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کھلاڑی ایلیکس ہیلز نے اپنا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی۔
ایلیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے باعث برطانیہ اہلخانہ کے پاس آیا ہوں، اتوار کو جب جاگا تو بخار کے باعث خود کو آئسولیٹ کرلیا۔
انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ ابھی تک وائرس کا ٹیسٹ نہیں ہوا امید ہے آج ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کا مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تحفظ کرنا ہے، ،وسیم خان
واضح رہے کہ معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز لندن میں کرونا وائرس ٹیسٹ کروارہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کرونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔
رمیز راجہ کے بیان کے بعد خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایلیکس ہیلز کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔
ایلیکس ہیلز نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق جھوٹی خبریں مت پھیلائیں۔
یاد رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔