The news is by your side.

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ملتان: ٹیسٹ کے دوسرے روز  79 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے کی لیکن  ابرار احمد نے انگلینڈ کے اوپنر کو پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے زیک کرالی کو 3 رنز پر  رن آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔

اس کے علاوہ ول جیکس کو 4 ، جو روٹ کو 21 ,  بین ڈکٹ کو 79 اور اولی پوپ 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ ابرار احمد کی ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں ہوگئیں۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز  پاکستان ٹیم  پہلے سیشن سے قبل ہی 202  رنز  بناکر  آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ کو 94 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی پہلی اننگز:

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آج کا کھیل بابر اعظم اور سعود شکیل نے پہلی نامکمل اننگز 2 وکٹ 107 رنز سے دوبارہ شروع کیا۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز کے اضافے کے بعد گری جب کپتان بابر اعظم کو 75 رنز پر فاسٹ بولر رابنسن نے بولڈ کیا۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 158 رنز پر گری جب ٹیسٹ کیریئر کی دوسری نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل کو جیک لیچ نے 63 رنز پر آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے اسپن بولر جیک لیچ نے ہی پاکستان کی پانچویں اور چھٹی وکٹ حاصل کی، انہوں نے محمد رضوان کو 10 رنز پر بولڈ جبکہ محمد نواز کو ایک رن پر کیچ آؤٹ کرایا۔

پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 169 رنز پر گری جب آغا سلمان 4 رنز اور محمد علی صفر پر جو روٹ کا شکار بنے۔

قومی ٹیم کی نویں وکٹ 10 رنز کے اضافے کے بعد گری جو کہ مارک ووڈ نے حاصل کی، انہوں نے زاہد محمود کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔

پاکستان کی آخری وکٹ مارک ووڈ نے حاصل کی، انہوں نے فہیم اشرف کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان کے عبداللّٰہ شفیق 14 اور امام الحق صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن: 

ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں