مانچسٹر: انگلینڈ نے پاکستان کو آخری ٹی 20 میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 155 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جیسن رائے نے 60 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جوز بٹلر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Yes JRoy! 👏
Scorecard/clips: https://t.co/An6CPmLibB
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 @IGcom pic.twitter.com/5ekZJT37gM
— England Cricket (@englandcricket) July 20, 2021
ڈیوڈ ملان 31 رنز محمد حفیظ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، جونی بریسٹو 5 رنز بنا کر عماد وسیم کا نشانہ بنے، محمد علی ایک رن پر محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے دو وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم، عثمان قادر، حسن علی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Outrageous.
Scorecard/clips: https://t.co/An6CPmLibB
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 pic.twitter.com/GWJEDOzdhh
— England Cricket (@englandcricket) July 20, 2021
قبل ازیں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اوپنر محمد رضوان نے 76 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، فخر زمان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کپتان بابر اعظم 11 رنز پر عادل رشید کا نشانہ بنے، صہیب مقصود 13 اور محمد حفیظ کو ایک رن پر عادل رشید نے چلتا کیا۔
How do you pick this?! 🤯
Scorecard/clips: https://t.co/An6CPmLibB
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 pic.twitter.com/W2eCyjcP9k
— England Cricket (@englandcricket) July 20, 2021
شاداب خان بھی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عماد وسیم 3 رنز بناسکے، حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیگ اسپنر عادل رشید نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، معین علی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
FIFTY! @iMRizwanPak brings up his 8th T20I half-century 👏#ENGvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/oE1ooFeU0h
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2021
تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ اس اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان قادر اور حسن علی کو فائن الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔
پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بہتر کرنے کا موقع ہے، سیریزجیتے،تو چوتھےسےتیسرےنمبرپر آجائیں گے۔
انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں آخری سات میچز میں چار فتوحات حاصل کی ہیں، جبکہ تین شکستوں میں سے دو پاکستان کیخلاف مقابلوں میں ہوئیں۔
گرین شرٹس یہاں دو ہزار سولہ میں نو وکٹوں سے سرخرو ہوئے تھے، گذشتہ سال بھی بابر اعظم الیون نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی تھی۔
گذشتہ سال ٹور کے تینوں میچز مانچسٹر میں کھیلے گئے تھے، پہلا بارش کی نذر ہوا، دوسرے میں انگلینڈ، تیسرے میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، اولڈ ٹریفورڈ کی پچ سپورٹنگ خیال کی جاتی ہے، وہاں بولرز اور بیٹسمینوں کو یکساں مدد ملتی ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے انگلینڈ کو بتیس رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز برابر کردی تھی۔