پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انگلینڈ کی نصف صدی بعد یورو کپ فائنل میں انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ نے یورو کپ کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دیکر تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پچپن سال کے طویل وقفے کے بعد فٹبال کے کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

رات گئے کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی اور یورو کپ 2020 کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ اٹلی سے 12 جولائی کو ومبلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔

میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا، انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا۔

یورو کپ فٹبال میں دوسرا سیمی فائنل کا پہلا ہاف میں کافی سنسنی خیز رہا، جب ڈنمارک کے ڈیمزگارڈ نے 30 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی۔ تاہم 39ویں منٹ میں ڈنمارک کے سائمن کئیار نے اپنے ہی گول میں گیند پھینک کر اپنی ہی ٹیم کی برتری ختم کردی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی، لیکن اضافی وقت کے 14ویں منٹ میں کپتان ہیری کین نے پنالٹی کِک کے ری باؤنڈ پر گول کرکے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری دلادی جو آخر وقت تک برقرار رہی۔

 یوں یورو کپ میں انگلینڈ کا پچپن سال کا انتظار ختم ہوا، انیس سو چھیاسٹھ کے بعد انگلینڈ نے کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کےفائنل میں جگہ بنائی ۔

انیس سو چھیاسٹھ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی، یورو کپ میں اس سے قبل انگلینڈ دو مرتبہ تیسری پوزیشن تک پہنچ پایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں