نوٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ بھارت کو 17 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ سے بچ گیا۔
تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 198 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر بناسکی۔
سوریا کمار یادیو کی 117 رنز کی برق رفتار اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی۔
Mo ends a special innings from Suryakumar. 👏
Scorecard/clips: https://t.co/AlPm6qHnwj
🏴 #ENGvIND 🇮🇳 pic.twitter.com/z770Tdf9OX
— England Cricket (@englandcricket) July 10, 2022
شیریاس ایئر 28 اور ویرات کوہلی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے ریس ٹوپلے نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ولی اور کرس جارڈن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے تھے ڈیوڈ ملان نے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔
An extraordinary shot.
Scorecard/clips: https://t.co/AlPm6qHnwj
🏴 #ENGvIND 🇮🇳 pic.twitter.com/JBcZStcP7l
— England Cricket (@englandcricket) July 10, 2022
لیام لیونگسٹن 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے، جیسن روئے 27 اور جوز بٹلر 18 رنز بناسکے۔
بھارتی بولر روی بشنوئی اور ہرشل پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسپیڈ اسٹار نوجوان بولر امران ملک 4 اوورز میں 56 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔