برمنگھم: انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 332 رنز کا ہدف 48 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جیمز ونس نے شاندار 102 رنز کی اننگز کھیلی، لیوس گریگوری 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
This is a special one 🙌
Six years of waiting 🏏
A maiden international century! 💯
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 @IGcom pic.twitter.com/poT7nefcGD
— England Cricket (@englandcricket) July 13, 2021
فل سالٹ نے 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، زیک کرولی 39 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے، کپتان بین اسٹوکس نے 32 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
Batted, @lewisgregory23! 👏
Scorecard/clips: https://t.co/wtCtb2C9ZV
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 @IGcom pic.twitter.com/Bd4ieg5qy6
— England Cricket (@englandcricket) July 13, 2021
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان بابر اعظم نے 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
💯 for @babarazam258
Scorecard/clips: https://t.co/wtCtb2kz8n
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 pic.twitter.com/NRiP9HynQP
— England Cricket (@englandcricket) July 13, 2021
محمد رضوان نے برق رفتار 74 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اوپنر فخر زمان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
صہیب مقصود 8 رنز بناسکے، فاسٹ بولر حسن علی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف 10 رنز بنا کر ثاقب محمود کا نشانہ بنے، شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
He’s having some series! 🔥
Scorecard/clips: https://t.co/wtCtb2C9ZV
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 pic.twitter.com/i4ZhHEZJB2
— England Cricket (@englandcricket) July 13, 2021
انگلینڈ کی جانب سے برینڈن کیرس نے چار اور ثاقب محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں، میٹ پارکنسن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
You just can’t play that 🤯
Absolute magic 😍
Scorecard/clips: https://t.co/wtCtb2kz8n
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 @mattyparky96 pic.twitter.com/gYySs5Msju
— England Cricket (@englandcricket) July 13, 2021
تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں مہمان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، میزبان انگلینڈ کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے،مہمان ٹیم کے خلاف آخری میچ میں بھی پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ آخری میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی کے لئے مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔
دس جولائی کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔
قومی ٹیم پہلے دونوں میچوں میں مہمان ٹیم کے ہاتھوں مکمل آؤٹ کلاس ہوئی، انگلینڈ کی نو آموز ٹیم کے سامنے قومی کرکٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سولہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔