تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دوسرا ٹی 20، انگلیںڈ‌ نے پاکستان کو 5 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

مانچسٹر:انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں باآسانی شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 196 رنز کا بڑا ہدف باآسانی19.1 اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جونی بریسٹو ، ڈیوڈ ملان اور کپتان ایون مورگن نے شاندار اننگز کھیلی۔

شاداب خان کی جانب سے دونوں اوپنرز کو پویلین بھیجنے کے باوجود دیگر بولرز کسی انگلش بیٹسمین کو آؤٹ نہ کرسکے، مورگن اور ملان نے قومی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

انگلش اوپنرز بیرسٹو اور بینٹن نے بالترتیب 44 اور 20 رنز بنائے اس کے بعد ملان اور کپتان ایون مورگن 66 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بنے، ڈیوڈ ملان نے 50رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کے شاداب خان اور حارث رؤف کے علاوہ کوئی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔

اس سے قبل پاکستان نے بابر اعظم اور محمد حفیظ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 72 رنز پر گری جب فخر زمان عادل رشید کی گیند پر 36 رنز بنا کر چلتے بنے، کپتان بابر اعظم 56 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بلنگز کو کیچ دے بیٹھے۔

شعیب ملک 14 رنز بنا کر جورڈن کا نشانہ بنے، محمد حفیظ نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی, کرس جورڈن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ٹاس کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجائیں۔

بابر اعظم نے بتایا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے پہلے ٹی ٹوینٹی والی ٹیم ہی گراؤنڈ میں اتاری ہے۔

بابر نے کہا کہ وہاب ریاض کو اس لیے پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا کہ ٹیم میں تین لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہوجاتے ایک رائٹ ہینڈ فاسٹ بولر کے ساتھ جانا چاہتے تھے۔

دوسری جانب انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بولنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اسی لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکواڈ

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ آخری ٹی ٹوینٹی میچ یکم ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

 

Comments

- Advertisement -