جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

شکست کے بعد عامر نے کس کھلاڑی کی تعریف کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے شان مسعود کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔

انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 1-2 برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی، شان مسعود66اورخوشدل شاہ29رنزبناسکے،اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

تیسرا ٹی 20، انگلینڈ نےپاکستان کو باآسانی زیر کرلیا

قومی ٹیم کی شکست کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے شان مسعود کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیتنا یا ہارنا کھیل کا حصہ اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے یہ آج شان مسعود نے ثابت کردیا۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹی 20 میں ہیری بروک کو شاندار 81 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی 20 میچ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں