جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

معین علی کی عمدہ باؤلنگ‘ انگلینڈ نےمیچ اورسیریزجیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : معین علی کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-3 سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 177 رنز سے شکست دے پر چار میچوں پر مشتمل سیریز تین ایک سے اپنے نام کرلی۔

جنوبی افریقہ کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ جیتنے کے لیے 380 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم چوتھے روز چائے کے وقفے کے بعد 202 رنز پرآؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ نے 83 اور فاف ڈوپلیسی نے 61 رنز بنائے۔

- Advertisement -

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے پانچ اور جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان ٹیم کے معین علی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارکل نے چار، اولیور نے تین جبکہ ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں