اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔، انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں مگر ہماری بولنگ میں ورائٹی موجود ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔ بین اسٹوکس کی انجری کے باعث پہلے میچ میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کر رہے ہیں۔

میچ سے ایک روز قبل ملتان اسٹیدی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولی پوپ نے کہا کہپاکستان ٹیم حال میں اچھا نہیں کھیلی لیکن ایک مشکل ٹیم ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بڑے کھلاڑی ہیں لیکن ہمارے پلیئرز محنت کر رہے ہیں اور بہترین پرفارمنس دیں گے۔

- Advertisement -

 

اولی پوپ نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی کنڈیشن میں فرق ہے، لیکن کھیلنے کے طریقے وہی ہوتے ہیں۔ ہماری بولنگ میں ورائٹ ہے، رائٹ اور لیفٹ آرم اسپنرز ہیں۔ ملتان کی پچ گراسی ہے، ہمارے پاس اسپنرز ہیں جن کا فائدہ اٹھائیں گے اور فیلڈ کنڈیشن کے مطابق بولرز کو استعمال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ سیریز جارحانہ کرکٹ کھیل کر جیتی تھی اور اس میں جمی اینڈرسن نے زبردست کردار ادا کیا تھا۔ اب اینڈرسن اور براڈ کے نہ ہونے پر ووکس کے پاس صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی  سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان کو حال ہی میں بنگلہ دیش نے ہوم گراؤنڈ پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت اٹھانا پڑی جب کہ انگلینڈ کی ٹیم کو سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں