مانچسٹر: انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا، انگلش کرکٹ ٹیم 16 سال بعد آئندہ برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16سال بعد پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئی، انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی، میچز کراچی میں ہوں گے۔
سولہ سال کی ایک طویل مدت کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ملک میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انگلش ٹیم 2ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں میچز 2021 میں 14،15 اکتوبر کو کراچی میں ہوں گے۔
انگلش ٹیم بارہ اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔
England confirms Pakistan tour in October 2021
MORE: https://t.co/DsDJWQzqS6#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/timeWstVjm
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 18, 2020
انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی
خیال رہے کہ انگلش ٹیم کو جنوری 2021 میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم دورہ کے اخراجات اور کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر دورہ اکتوبر تک ملتوی کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ بورڈ حکام کے درمیان باہمی اتفاق ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے جنوری میں انگلینڈ کو مختصر دورے کی دعوت دی تھی۔