جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ، مسلمان کھلاڑیوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ورلڈ کپ میچز کے دوران انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مسلمان کھلاڑیوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا، نمازِ جمعہ کی مسجد میں ادائیگی کے وقت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے علاقے سانحہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والے مساجد پر حملے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان سمیت دیگر تمام ٹیموں کے مسلمان کھلاڑیوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔

آئی سی سی اور انگلش ویلز کرکٹ بورڈ کو مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے خطوط ارسال کیے گئے۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی صرف مسجد میں ہی کی جاسکتی ہے جس کے لیے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی مناسب سہولیات دی جائیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ورلڈکپ 2019 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

انگلش کرکٹ بورڈ نے موصول ہونے والے خطوط متعلقہ حکام تک پہنچائے اور سیکیورٹی کے بھرپور اقدامات کرنے کی استدعا کی جس پر حکومت نے برطانوی سیکیورٹی اداروں کو غیر معمولی انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

سیکیورٹی اداروں نے حکومتی ہدایت کی روشنی میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا، مسلمان کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے سے قبل سیکیورٹی آفیشلز کو ضرور آگاہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 50 سے زائد نمازیوں کو سفاک دہشت گرد نے گولیاں مار کر شہید کیا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں