بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے، اس دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال کے طویل وقفے کے بعد جوز بٹلر کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ہے یہاں وہ قومی ٹیم کے ساتھ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

سیریز کا افتتاحی میچ منگل 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جب کہ اختتامی میچ 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ سیریز کے چار میچز کراچی جب کہ 3 میچز لاہور میں ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو میچز ہوں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور کے لیے اڑان بھر لیں گی اور سیریز کے بقیہ تین میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے، ہوم سیریز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میں نئے چیلنج کے لیے پرجوش ہیں‘

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں