اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

انگلینڈ نے کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: انگلینڈ نے کرکٹرز پر ٹریننگ کیمپ میں فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کھلاڑی روری برنز فٹبال کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوئے تو کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔

انگلش کھلاڑی روری برنز کے ٹخنے میں چوٹ آئی ہے جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے اور انہیں انگلینڈ واپس بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی کی تکلیف کی وجہ سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ نہ کھیل سکے تھے ایسے میں روری برنز کا بری طرح زخمی ہونا اور پھر پوری سیریز سے باہر ہونا انگلینڈ ٹیم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

علاوہ ازیں انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 269 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پوپ نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین اسٹوکس 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو ربادا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ورنن فلیندر، نورٹجی اور پیٹرویوس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز کے دوسرے سیشن میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنالیے ہیں، ڈین ایلگر 70 اور وین در ڈوسن 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں