لندن: انگلش کرکٹر معین علی کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر انگلش کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے بنگلہ دیش کی متنازع رائٹر تسلیمہ نسرین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی متنازع رائٹر تسلیمہ نسرین کے اشتعال انگیز بیان پر سوشل میڈیا صارفین اور انگلش کرکٹر معین علی کی حمایت میں سامنے آگئے، بنگلہ دیشی خاتون نے لکھا تھا کہ ’معین علی کرکٹر نہ ہوتے تو آئی ایس ایس کے لیے شام میں لڑ رہے ہوتے۔‘
سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد بنگلہ دیشی متنازع رائٹر کو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔
معین علی کے والد منیر علی نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی مذہبی وابستگی پر مذاق درست نہیں، معین کرکٹ چھوڑ سکتا ہے مذہب نہیں، معین علی کہہ چکے ہیں کرکٹ کے بعد وہ مسجد کے خادم بنیں گے۔
نامناسب ٹویٹ پر معین علی کے ساتھی کرکٹرز جوفرا آرچر، سیم بلنگز، ثاقب محمود سمیت دیگر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے اس ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’کیا آپ ٹھیک ہیں؟ مجھے آپ ٹھیک نہیں لگ رہیں۔‘
جوفرا آرچرنے تسلیمہ نسرین کو جواب دیا ’کیا یہ طنز تھا؟ یہاں کوئی نہیں ہنس رہا حتٰی کہ آپ خود بھی نہیں، کم سے کم جو آپ کرسکتی ہیں وہ یہ ہے کہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیں۔‘
بلے باز سیم بلنز نے اس ٹویٹ کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے مصفنہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کا کہا۔
Please everyone report taslimas account! Disgusting!
— Sam Billings (@sambillings) April 6, 2021
بین ڈکٹ نے لکھا کہ ’اس ایپ کا یہ بھی مسئلہ ہے کہ لوگ ایسی نفرت انگیز بات کرسکتے ہیں، یہ اکاؤنٹ رپورٹ ہونا چاہیے۔‘
This is the problem with this app. People being able to say stuff like this. Disgusting. Things need to change, please report this account! https://t.co/uveSFqbna0
— Ben Duckett (@BenDuckett1) April 6, 2021
فاسٹ بولر ثاقب محمود نے بھی بنگلہ دیشی خاتون کی ٹویٹ کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’نفرت انگیز ٹویٹ، نفرت انگیز شخصیت۔‘
Can’t believe this. Disgusting tweet. Disgusting individual https://t.co/g8O1MWyR81
— Saqib Mahmood (@SaqMahmood25) April 6, 2021