ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

بریسٹو نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈرا کی طرف جاتے میچ کو جیت میں بدل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ناٹنگھم: انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لیںڈ کی جانب سے دیا جانے والا 299 رنز کا ہدف آخری روز 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جونی بریسٹو نے برق رفتار 135 رنز کی اننگ کھیلی۔

اوپنر الیکس لیس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان بین اسٹوکس نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

- Advertisement -

زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اوئلی پوپ کو 18 رنز پر ہنری نے پویلین روانہ کیا، جوروٹ 3 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کو کیچ دے بیٹھے۔

کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساؤتھی اور میٹ ہینری ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کیوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں‌ 284 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے299 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم کو مطلوبہ ہدف 71 اوورز میں‌ پورا کرنا ہوگا.

انگلش ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں‌ 1 وکٹ کے نقصان پر 34 رنز بنالیے ہیں‌ اور انہیں‌ جیت کے لیے مزید 255 رنز درکار ہیں.اولی پوپ 4 اور ایلکس لیز 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں.

کیوی ٹیم کی جانب سے ایک وکٹ ٹرینٹ بولٹ نے حاصل کی ہے.

اس سے قبل کیوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں‌ 284 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی، ول ینگ 56، ڈیون کانوے 52 اور ڈیرل مچل 52 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے تھے.

انگلش ٹیم کی جانب سے اسٹیورٹ برا‌ڈ‌ نے تین کھلاڑیوں‌ کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جبکہ جیمز اینڈرسن اور میتھیو پوٹس نے دو، دو وکٹیں‌ حاصل کی تھیں.

واضح‌ رہے کہ انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں‌ 539 رنز بنائے تھے جبکہ کیوی ٹیم 552 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں