تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان سے سیریز: انگلینڈ کا دوسری بار اسکواڈ کا اعلان

لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے اٹھارہ رکنی نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش اسکواڈ کا اعلان اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے کپتان ایوئن مورگن سمیت تین کھلاڑی اور چار آفیشلز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے باعث پوری انگلش ٹیم کو قرنطینہ کردیا گیا۔

ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کرس سلور ووڈ کو ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، 7 ارکان کرونا کا شکار

دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے نئے اسکواڈ میں نو کھلاڑی ایسے ہیں جو ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے دوران شروع ہونے والی سیریز میں پہلا موقع ہوگا جب اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کو ون ڈے کیپ دی جائے گی۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا نیا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بین اسٹوکس، ثاقب محمود، گریک اورٹن، ڈیوڈ پین، جون سمپسن، زیک کرالی، لوئس گریگوری، ڈین لارنس، جیمزونس، میٹ پارکنسن، ڈیوڈملان،فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیک بال، ڈینی برگس، بریڈن چیس،ٹام ہیلم اور ول جیکس شامل ہیں۔

انگلینڈ بورڈ پہلے کی واضح کرچکا ہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 8 جولائی کو شام پانچ بجے کارڈف میں کھیلا جائے گا، پہلا ون ڈے کھیلنے کیلئے قومی اسکواڈ آج ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -