بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 20 جون سے شروع ہونے والی بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے۔
انگلینڈ کے اسکواڈ میں کرس ووکس کی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری بار نیوزی لینڈ کے خلاف دسمبر 2024 میں ٹیسٹ کھیلا تھا۔
انڈیا اے کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں انگلینڈ لائنز کی نمائندگی کرنے سے پہلے ٹخنے کی انجری کی وجہ سے آخری دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
برائیڈن کارس نے بھی پاؤں کی تکلیف سے نجات پانے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔
دونوں کھلاڑیوں کو سیم کک اور گس اٹکنسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے انگلش اسکواڈ کا حصہ تھے۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون
انگلش اسکواڈ میں کرس ووکس، جیمی اسمتھ، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، برائیڈن کارس، جوش ٹونگ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔