انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل ابوظبی میں موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آمد سے قبل انگلش ٹیم ابو ظبی میں موجود ہے جہاں انگلش اسکواڈ کے کھلاڑی ابوظبی میں گراں پری بھی دیکھنے گئے۔
انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے، ٹیم نے ابو ظبی میں پریکٹس میچ کھیلنا ہے جہاں تین روزہ پریکٹس میچ انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا جو 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1594397931238748161?s=20&t=eguHPtfxpS8JtJnTb7Cktw
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد 27 نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے جہاں پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔