مانچیسٹر: پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ سے کیسے نمٹانے کے لیے انگلینڈ نے پاکستانی اسپنر کے توڑ کے لئے پاکستان کے ہی سابق اسپنر ثقلین مشتاق سے مدد لینی شروع کر دی۔
انگلینڈ نے سابق پاکستانی اسپن ماہر ثقلین مشتاق سے مدد حاصل کرنی شروع کر دی، ثقلین مشتاق انگلش بلے بازوں کو یاسر سے نمٹنےکے گُر سکھائیں گے، ثقلین سے معاہدہ پہلے ہو چکا تھا اب سابق پاکستانی اسپنر نےمانچسٹر میں انگلش کیمپ جوائن کرلیا۔
سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق انگلینڈ کے بلے بازوں کو ٹپس دینے کے ساتھ ساتھ معین علی اور عادل رشید کو اسپن بالنگ کے گر بھی سکھائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میدان کے اندر ہی نہیں ڈریسنگ روم میں بھی مقابلہ کانٹے کا ہوگا، لیگ اسپنرمشتاق احمد پاکستان کی رہنمائی کریں گے تو انگلش کیمپ میں دوسرا کے بانی ثقلین مشتاق ہوں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو اولڈ ٹریفرڈ پر آخری شکست پاکستان کے ہاتھوں دوہزار ایک میں ہوئی تھی، فتح گر ثقلین تھے، جیت کے لئے ترستے انگلینڈ نے فتح کی تلاش کیلئے ثقلین سے امیدیں باندھ لی ہیں، پر ثقلین صرف ایک ٹیسٹ تک خدمات دیں گے۔