منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 2024 کے عالمی کپ اور پاکستان کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سال 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کرے گی جب کہ اس سے قبل وہ اپنی سر زمین پر چار میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان کی میزبانی کرے گی۔

میگا ایونٹ اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ای سی بی نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی تقریباً سوا سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان کیخلاف سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔

انگلش اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

جوز بٹلر (کپتان)، معین علی، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ۔

 

اس سے قبل بھارت، نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ بورڈز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام دینے کیلیے یکم مئی کی تاریخ دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں