ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 میں انگلینڈ نے کولمبیا کو سنسنی خیز مقابلے کے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فٹبال کے عالمی کپ میں کولمبیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، انگلینڈ نے کولمبیا کو 3-4 گول سے شکست دی۔
میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان میچ مقررہ وقت پر 1-1 گول سے برابر رہا۔
بعد ازاں دونوں ٹیموں کو اضافی وقت بھی دیا گیا لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد انگلینڈ اور کولمبیا کو پینالٹی ککس دیے گئے اور یوں انگلینڈ نے کولمبیا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی، کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ سوئیڈن سے ہوگا۔
فیفا ورلڈ کپ: سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
قبل ازیں فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائئل کے ناک آؤٹ مرحلے میں سوئیڈن نے فورس برگ کے گول کی بدولت سوئٹزرلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر گھر بھیج دیا۔
خیال رہے کہ میچ کا واحد گول سوئیڈن کے فورس برگ نے 66 ویں منٹ میں کیا، سوئٹزرلینڈ نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد بار حملے کیے لیکن گول کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ پری کوارٹر فائنل کی لائن اپ آج انگلینڈ اور کولمبیا کے میچ کے بعد مکمل ہوگئی اور کوارٹر فائنل مرحلے میں آٹھ ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔