لندن: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لیڈز کے گراؤنڈ میں آج انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ میں انگلینڈ کی ٹیم اب تک چار میچز جیت چکی ہے جبکہ سری لنکا ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت آسٹریلیا تیسرے جبکہ بنگلہ دیش پانچویں نمبر پر ہے
پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت انگلینڈ تیسرے جبکہ سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے۔ پاکستان نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔
ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔