تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انگلینڈ،ویسٹ انڈیز مقابلہ: میچ کے آخری اوور نے تاریخ بناڈالی

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آخری اوور تاریخی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوول بارباڈوس میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 1 رن سے ہرایا، ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر مہمان انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے جیسن رائے کے 45 اور معین علی کے 31 رنز کے بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان 171 رنز بنائے، جیسن ہولڈر اور فیبئن ایلن نے 2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا، ویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی 15 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہوچکے تھے، ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ جلد ہی میچ ختم کردے گا تاہم کالی آندھی کے بیٹرز روماریو شیفرڈ اور عقیل حسین میچ کو آخری اوورز تک لے گئے۔

میچ کا 20 واں اوور نہایت دلچسپ رہا، ویسٹ انڈیز کو فتح کے لئے 6 بالز پر 30 رنز درکار تھے جبکہ انگلینڈ کو 2 وکٹیں درکار تھی، انگلینڈ کے پیسر ثاقب محمود نے آخری اوور کا آغاز وائیڈ بال سے کیا، روماریو شیفرڈ نے مسلسل دو گیندوں پر 2 چوکے رسید کردئیے، تیسری بال پر ایک رنز بنا اور اسٹرائیکر اینڈ پر عقیل حیسن آگئے۔

https://youtu.be/qEDWMP0h56Q

ویسٹ انڈیز کو 3 بالز پر 20 رنز درکار تھے، ثاقب محمود کی جانب سے کرائی گئی چوتھی بال وائیڈ ہوگئی، پھر عقیل حسین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کی تاریخ دہرا ڈالی اور مسلسل 3 گیندوں پر 3 چھکے رسید کردئیے مگر اسکور بورڈ پر ایک رنز کم تھا جس کی بدولت انگلینڈ فتح یاب ہوگیا۔

عقیل حیسن نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر 44جبکہ شیفرڈ نے 28 پر 44 رنز اسکور کئے، ایک رنز سے شکست پر عقیل حسین کافی افسردہ نظر آئے۔

Comments

- Advertisement -