انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مہمان انگلش ٹیم نے پاکستان کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز سے ہرا دیا، بیٹنگ وکٹ پر پاکستانی بیٹرز نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
آخری سیشن میں پاکستان کو جیت کے لئے 86 جبکہ انگلینڈ کو 5 وکٹیں درکار تھیں، اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو ہوا کردیا۔
https://twitter.com/englandcricket/status/1599730081534025728?s=20&t=xBt3FjVc0E2eb2bbXVDm8w
پاکستان نے میچ کے آخری روز دفاعی حکمت عملی اپنائی جو کسی کام نہ آئی، سعود شکیل اور اظہر علی نے طویل مزاحمت کی، مگر دونوں بیٹرز کے آؤٹ ہوتے ہی کم بیک کیا اور شاندار کامیابی حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کیا، دونوں بولرز نے 4 چار وکٹیں حاصل کیں، کپتان بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل76رنزبناکر ٹاپ اسکورررہے،امام48 اور محمدرضوان46رنز بناسکے۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کی 22 سال پاکستان کی سرزمین پر یہ پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل انگلینڈ نے دسمبر 2000 میں کراچی میں پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔