جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: انگلینڈ نے پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی، انگلینڈ نے 74 رنز سے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی بیٹنگ وکٹ پربھی پاکستان جیت نہ سکا، آخری سیشن میں قومی ٹیم 86 رنز نہیں بنا سکی،انگلینڈ 5 وکٹیں لیکر جیت گیا۔

343 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 268 رنز بنا سکی، جہاں سعود شکیل 76 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے، امام الحق 98 ،محمدرضوان کے46رنز بنا سکے، انگلینڈ کی جانب سے اولی روبنسن نے 4 اور اینڈرسن نے4 وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

پانچویں دن کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے ہوا، امام الحق 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق 6 اور کپتان بابر اعظم 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

چوتھے روز کا کھیل:

چوتھے روز  کا کھیل اس وقت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوا جب انگلینڈ نے چوتھے روز دھواں دھار بیٹنگ کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور انگلینڈ کو 78 رنز کی برتری ملی تھی، جو اس نے دوسری اننگ میں انتہائی تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے 342 تک پہنچا دی۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے کیا اور بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔ انگلش بلے بازوں نے صرف 35.5 اوورز میں ساڑھے 7 سے بھی زائد کی اوسط کی کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 264 رنز بنا کر چائے کا وقفہ ہوتے ہی اننگ ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں اپنی دوسری سنچری کرنے سے محروم رہے اور 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جوئے روٹ نے 73 اور کرولے نے 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی، زاہد حسین نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی بلے بازوں نے 343 کے ہدف کا تعاقب شروع کردیا ہے اور بغیر کسی نقصان کے 16 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل پاکستان کی اننگز پر  ختم ہوا، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 80 رنز بنالئے تھے۔

تیسرے روز کا کھیل:

تیسرے روز کے کھیل میں کپتان بابر اعظم نے شاندار 136 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 121 اور عبداللہ شفیق 114 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد رضوان 29 رنز بناکر اینڈرسن کو وکٹ دے بیٹھے، سعود شکیل نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ امام الحق 121 ، اظہر علی 27رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے کے بعدٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 136 ،محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز اسکور کیے۔

دوسرے روز کا کھیل:

میچ میں دوسرے روز مہمان ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا،کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

 لیام لیونگ اسٹون 9 رنز ہی بنا سکے، انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،   ول جیکس نے 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ نے 6 رنز بنائے۔

دوسرے روز  انگلینڈ کی ٹیم نے26 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، قومی بولرز زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ لی۔

پہلے روز کا کھیل:

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انکش اوپنرز نے اننگز کا آغاز دھواں دھار انداز میں کیا اور  زیک کرالی، بین ڈکٹ نے  مجموعی طور پر 233 رنز اسکور کیے۔

ڈکٹ نے 107 اور زیک کرالی 122 رنز بنائے، اس کے علاوہ اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں