تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

لاک ڈاؤن سے اکتائے برطانوی شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے آج سے ملک بھر میں 5 افراد کے گھر سے باہر اکٹھے ہونے اور ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ آج سے 5 افراد گھر کے اندر یا باہر اکٹھے وقت گزار سکتے ہیں یہ لوگوں کے لیے خوشی اور راحت کا لمحہ ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوام سےسماجی فاصلہ قائم رکھنےکی اپیل کرتے ہوئے ہاتھ دھونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے گزشتہ دو ماہ کے زائد عرصے سے لاک ڈاون جاری ہے تاہم 29 مئی کو وزیر اعظم بورس جانسن نے لاک ڈاون کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کم کرنے کے تمام 5 ٹیسٹ پورے کئے، پیر سے 6 افراد تک باہر اکٹھا ہونے کی اجازت ہوگی لیکن اس دوران شہری دوسروں کے گھروں میں رات قیام کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کیساتھ پرائمری، نرسری اسکول پیر سے کھل سکتے ہیں اور 15 جون سے سیکنڈری اسکولز بھی کچھ وقت کیلئے کھولے جاسکتے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ضروری دکانیں اور کار شوروم بھی پیر سے کھل سکتے ہیں، بورس جانسن نے کہا کہ ٹیسٹ اینڈ ٹریس کے تحت جن افراد سے رابطہ کیا جائے وہ خود کو آئسولیٹ کریں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ آئسولیشن میں جانا ملکی آزادی کیلئے چھوٹی سی قیمت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -