اشتہار

انگلینڈ کی ’باز بال‘ کرکٹ سے ٹیسٹ میں نئی جان پڑگئی، ای این بوتھم

اشتہار

حیرت انگیز

سابق انگلش کرکٹر ای این بوتھم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ’باز بال‘ کرکٹ کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی جان پڑگئی ہے۔

موجودہ کمنٹیٹر اور ہاؤس آف لارڈز کے ممبر سر ای این بوتھ کا کہنا تھا کہ آپ کو صرف لوگوں کی تعداد کو دیکھنا ہے۔ کراؤڈ اب ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنا شروع ہو گیا ہے۔ آج سے 20، 30 سال پہلے بھارت میں گراؤنڈ بھرے ہوئے ہوتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ اچانک ہی آئی پی ایل آیا اور اسی طرح ایک روزہ کرکٹ بھی آئی اور پھر لوگوں کی پسند بھی تبدیل ہوگئی۔

- Advertisement -

بوتھم نے کہا کہ اب لوگ ٹیسٹ کرکٹ کو دیکھنے واپس آرہے ہیں اور ’باز بال‘ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کا کھیل دیکھنے آئیں تو آپ کو انھیں تفریح فراہم کرنا ہوگی۔

68 سالہ انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو 1.2 رنز فی اوور کے حساب سے اسکور کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے، وہ کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ نے اس طرح کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تقریباً 15 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور ان میں سے 12 میں فتح حاصل کی ہے۔ انگلینڈ اس طرح کھیلتا ہے کہ پانچوں دن کھیل میں دلچسپی موجود ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان بھارت نے انگلینڈ کو 106 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی۔ مہمان سائیڈ چوتھی اننگز میں 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن 292 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو چت کیا تھا جس میں انگلش اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں