لندن: انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر جوروٹ کو سابق کرکٹر پال کولنگ ووڈ کی بیٹی نے کلین بولڈ کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق انگلش کپتان تربیتی سیشن کے دوران دفاعی شارٹ لگانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم گیند ان کے بیٹ کو چھوئے بغیر سیدھا اسٹمپ پر جالگی اور جو روٹ کلین بولڈ ہوگئے۔
مذکورہ ویڈیو کو سابق انگلش کرکٹر پال کولنگ ووڈ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جسے اب تک لاکھوں افراد پسند کرچکے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے سابق کرکٹر کی بیٹی کیرا کی سوئنگ کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی ہے۔
View this post on Instagram
پال کولنگ ووڈ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری خاندان کے لئے یہ متاثر کن لمحہ تھا، میری بیٹی نے دنیا کے نمبر ون بلے باز کو اتفاقاً باؤلنگ کرتے ہوئے آؤٹ کیا، کیرا کہتی ہے کہ میں بھی کرکٹ کھیلنا چاہتی ہوں
سابق انگلش کرکٹر نے جوروٹ کو عظیم کھلاڑی بھی قرار دیا۔
سابق انگلش آل راؤنڈر نے ایک اور ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ہننا شارٹ کھیلتے ہوئے کلین بولڈ ہوئیں، سوشل میڈیا صارفین نے انگلینڈ کرکٹرز کو اپنا قیمتی نکالنے اور بچوں کی دل جوئی کرنے پر ان کی خوب تعریف کی ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پال کولنگ ووڈ کا شمار کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، انہیں یہ تاریخی اعزاز حاصل ہے کہ وہ دو ہزار دس میں انگلینڈ کو پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان تھے۔