پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

انگلش بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی پاکستان آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کا چار رکنی سیکیورٹی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ای سی بی کا وفد ستمبر اکتوبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے شیڈول دورہ پاکستان کیلیے سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لے گا۔

وفد میں کرکٹ آپریشنز کے دو اہلکار، ایک سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ شامل ہے، وفد منگل کو کراچی پہنچے گا، اس موقع پروفد کو ایس ایس یو کے ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کا نسیم شاہ کو اہم مشورہ

بعد ازاں وفد نیشنل اسٹیڈیم بھی جائیگا جہاں وہ انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد گراؤنڈ اور اطراف میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

اگلے روز بیس جولائی کو وفد ملتان میں سہولیات کا جائزہ لے گا جبکہ اکیس جولائی کو وفد لاہور پہنچے گا، بائیس جولائی کو وطن واپس روانہ ہونے والا وفد اپنی رپورٹ ای سی بی کو پیش کرے گا جس کی روشنی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگینڈ کرکٹ ٹیم کی سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ستمبر کے وسط میں پاکستان آمد طے ہے، کراچی اور لاہور کے ساتھ ملتان بھی ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کا امیدوار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں