اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف بقیہ سیریز سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر : پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلش کرکٹر بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہیں تاہم اس دوران انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کے میچز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف بقیہ دو میچز میں نہیں کھیلیں گے، اسٹوکس اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کےلیے نیوزی لینڈ جائیں گے۔

مانچسٹر ٹیسٹ : انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

خیال رہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

اکستان کی جانب سے دیاجانے والا 277 رنز کا ہدف انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، کرس ووکس اور جوز بٹلر نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں