ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

انگلش بورڈ نے کھلاڑیوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو نجی لیگ کھیلنے کے بجائے قومی ڈیوٹی پر فوقیت دینے کی تاکید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے اپنےکھلاڑیوں کو نجی لیگ کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے، انگلش کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر ایشلےجائلز کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلےٹیم کا مفاد سامنے رکھنا ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل انگلینڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز کھیلنی ہے جبکہ حال ہی میں ملتوی ہونے والی بھارتی لیگ کے انگلینڈ میں انعقاد کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، آئی پی ایل ستمبر اکتوبر انگلینڈ میں ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارتی لیگ آئی پی ایل میں انگلش ٹیم کے گیارہ کھلاڑی شامل تھے، آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد نو کھلاڑی برطانیہ تو پہنچ چکے ہیں مگر وہ قرنطینہ میں ہیں جبکہ کرس جورڈن بارباڈوس جبکہ ایون مورگن مالدیپ میں اپنا قرنطینہ مکمل کررہے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی،انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کر کراچی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں