منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

انگلش کپتان مورگن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: انگلینڈ مینز وائٹ بال کے کپتان ایئن مورگن نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ائین مورگن کا کہنا ہے کہ بہت غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا مجھے یقین ہے کہ انگلینڈ وائٹ بال کا مستقبل مذید روشن ہو گا۔

ایئن مورگن نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوتا رہوں گا۔

انگلش کپتان بار بار انجریز کا شکار ہونے اور میچز میں پرفارم نہ ہونے پر شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے جس کے سبب انہوں نے کرکٹ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلش بیٹر جو روٹ کا نا قابل یقین چھکا، ویڈیو وائرل

مورگن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کرنا چاہتے تھے لیکن گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ناقص فارم اور فٹنس کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

مورگن نے رواں ماہ نیدرلینڈز میں ایک روزہ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں وہ انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈےسیریزمیں وہ دوبار گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ ٹیم 2019 کا ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہے۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں