تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’اسکور کتنا ہوگیا‘ شائقین کا سراج پر طنز، بولر نے کیا جواب دیا؟

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز میں انگلینڈ نے بھارت کو باآسانی شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلش ٹٰیم بھارتی سورماؤں کے سامنے ڈھیر ہوگئی، میچ کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں میدان میں موجود شائقین نے محمد سراج پر طنز کرنے ہوتے ہوئے سوال پوچھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین فاسٹ بولر سے پوچھ رہے ہیں کہ اسکور کتنا ہوا ہے؟

اس سوال پر محمد سراج نے زبردست جواب دیتے ہوئے شائقین کو اشارے سے بتایا کہ ہندوستان سیریز میں 1-0 سے آگے ہے، واضح رہے کہ اب سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

اس دوران سراج باؤنڈری لائن پر موجود تھے ناظرین نے فیلڈنگ کے دوران گیند بھی پھینکی تھی۔

دوسری جانب رشبھ پنت نے کہا کہ فیلڈنگ دوران تیز گیند باز نے محمد سراج پر شائقین نے گیند پھینکی تھی، اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی کافی غصے میں تھے اور انہوں نے سراج کو گیند باہر پھینکنے کے لیے کہا، کوہلی کا غصہ بھی کیمرے میں واضح طور پرنظر آیا۔

پنت نے کہا کہ شائقین میں سے کسی نے سراج پر گیند پھینکی تھی تو کوہلی غصے میں آگئے تھے۔ آپ جو بھی کہنا چاہتے ہیں کہہ سکتے ہیں، لیکن فیلڈرز پر چیزیں پھینکنا درست نہیں۔

واضح رہے کہ محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پہلی اننگز میں انہوں نے 30 اوورز میں 94 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں اس نے 10.5 اوورز میں 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ تیزگیندبازوں محمد شامی، جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما کی موجودگی میں سب سے نوجوان گیندباز ہیں۔

Comments

- Advertisement -