پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

انگلش پریمیئر لیگ: ویسٹ ہیم یونائیٹڈ مانچسٹر کے خلاف فتحیاب

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

بولین گراؤنڈ میں 112 سال بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے میدان مار لیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے چیمپئنز لیگ میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل بڑے بڑے نام بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ کھیل کا آغاز ہوا تو دسویں منٹ میں ویسٹ ہیم کے کھلاڑیوں نے گول کر کے ماحول گرما دیا۔

پہلے ہاف میں ویسٹ ہیم کو برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور 2، 2 گول بنائے۔

- Advertisement -

پہلے ہاف کی برتری نے ویسٹ ہیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح دلا دی۔ تاریخی کامیابی پر ویسٹ ہیم کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں