پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انگلش ٹیسٹ کرکٹر نے شاہین شاہ کی تعریف میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین کو ہمت کی داد دیتے ہوئے تعریف کی ہے۔

انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ نے ایک صحافی کی شاہین کی انجری سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور فاسٹ بولر کی بہاردی کو سراہا۔

اسٹورٹ براڈ نے ٹوئٹ میں لکھا اگر شاہین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف نا کھیل سکے تو یہ ان کے لیے بُری خبر ہوگی۔

انہوں نے شاہین شاہ کو سراہتے ہوئے کہا شاہین نے ثابت کیا کہ وہ بہت زیادہ بہادر ہے اور اس میں اپنے کھیل کے لیے کتنی لگن ہے کہ اس نے زخمی ہونے کے باوجود بھی فائنل میں گیند کروائی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گرپڑے تھے جس کے بعد وہ دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے لیکن اس کے باوجود  وہ اپنا اگلا اوور کرانے آئے۔

شاہین نے 16ویں اوور کی پہلی گیند کرائی جس کے بعد وہ تکلیف کے باعث اوور مکمل نا کرواسکے اور میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ان کا اوور افتخار احمد نے مکمل کروایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں