بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‏’اشیائےضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اطلاق یقینی بنایا جائے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کی ہدایت کی ہے کہ اشیائےضروریہ کی قیمتوں کامناسب تعین اور ‏اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سےمتعلق جائزہ اجلاس ‏ہوا جس میں وزیرخزانہ، وزیرصنعت وپیداوار، شہزاداکبر، ڈاکٹرثانیہ نشتر اور سینئر افسران نے شرکت ‏کی جب کہ چیف سیکریٹری پنجاب اورکےپی ویڈیولنک کےذریعےشریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی پرسیلزٹیکس ایکس مل قیمت کی شرح سےعائدکی جائےگی، ‏چینی کی ایکس مل قیمت پرسیلزٹیکس 30نومبر 2021 تک لاگو ہو گا۔

اجلاس میں قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں غفلت برتنے والوں کےخلاف کارروائی اور ‏خوردنی تیل کی مناسب قیمتوں کےتعین سےمتعلق نظام تشکیل دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے اشیائےضروریہ کے ڈیٹاشیئرنگ کیلئے قانون کو جلدحتمی شکل دینےکی ہدایت کی ‏اور کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کامناسب تعین اور اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں