تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی ،وزیراعظم آزادکشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وفاقی وزرا فخرامام، اسدعمر، شبلی فراز، اعجازشاہ، خسروبختیار، ظفرمرزا، معیدیوسف اور جنرل ریٹائرڈعاصم باجوہ نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر اسدعمر اور آصف محمودگورایہ نے وزیراعظم کو کورونا صورتحال پر بریفنگ دی، وزیراعظم کواسپتالوں میں سہولتوں اور چیلنجزسےآگاہ کیاگیا، شرکا نے کوروناایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمدجاری رکھنے پراتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام پاکستانی بزرگ، دل اور شوگر کےامراض والوں کا خاص خیال رکھیں جب کہ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف جانیں قربان کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوہیلتھ کیئر ورکرز پر فخرہے، قوم کومشکل حالات کاسامناکرنےوالےہیلتھ ورکرزکااحساس ہے۔

Comments

- Advertisement -